[go: up one dir, main page]
More Web Proxy on the site http://driver.im/مندرجات کا رخ کریں

دوڑنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک لڑکی اور آدمی کے دوڑنے کی تصویر

دوڑنا (انگریزی: Running) ایک طریقہ ہے جس میں زمینی سطح پر انسان اور جانور اپنے قدموں کے سہارے ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب جایا کرتے ہیں۔

ریاستہائے متحدہ امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک میں دوڑنا ایک مقبول مشغلہ اور تفریح کا ذریعہ بن چکا ہے۔ کچھ لوگ تیز بھاگتے ہیں اور کچھ جاگنگ کہلانے والی سست رفتاری سے بھاگتے ہیں۔ یہ رحجان پورے امریکا میں پایا جاتا ہے۔ اسپورٹس اینڈ فٹنس انڈسٹری ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق امریکا میں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ لوگ دوڑتے اور جاگنگ کرتے ہیں جن میں نصف سے زیادہ ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور دوڑ لگاتے ہیں۔ ان میں بعض آدھی یا مکمل میراتھن کے لیے مشق کر تے ہیں۔ دیگر اپنے جسم کو بہتر بنانے یا اپنا چند پاؤنڈ وزن کم کرنے کی خاطر دوڑ لگاتے ہیں۔[1]

آئیووا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چند منٹ کی دوڑ چاہے ہلکی رفتار میں ہی کیوں نہ ہو، کو معمول بنا لینا لوگوں کی زندگی کو کئی برس تک طول دینے کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ ورزش انسانی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوڑ کے عادی افراد کا اپنے اس عادت سے دور رہنے والے ساتھیوں کے مقابلے میں اگلے پندرہ برسوں میں موت کا خطرہ تیس فیصد تک کم ہوتا ہے، جب کہ دل کے دورے یا فالج جیسے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا امکان 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔[2]

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیدھا دوڑنے کی بجائے الٹے قدموں سے دوڑنا ٹانگوں کے عضلات اور پٹھوں کو سیدھا دوڑنے کی نسبت زیادہ فعال کرتا ہے۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ الٹے قدموں سے دوڑنے سے زیادہ کیلوریاں ضائع کی جا سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے طریقہ یہ ذہنی ارتکاز کو بھی بہتر بنتا ہے کیونکہ الٹا دوڑتے ہوئے لوگوں کی توجہ دوڑنے پر ہوتی ہے کہ کہیں وہ گر نہ جائیں۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. امریکا میں دوڑنا: ایک مقبول مشغلہ اور تفریح
  2. روزانہ چند منٹ دوڑنا قبل از وقت موت سے بچانے میں مددگار
  3. "الٹے قدموں سے دوڑنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟"۔ 26 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2020