تالپور
Appearance
بلوچ قبیلہ تالپور جن کا جد اعلیٰ شہداد تالپور تھا۔ جب بلوچ کلہوڑا فوج میں بھرتی ہوئے تو شہداد تالپور سپہ سالار بن گیا۔ بعد میں کلہوڑوں نے تالپور سرداروں کو قتل کرایا۔ تالپوروں نے جنگ ہالانی ( 1783ء ) میں کلہوڑوں کو شکست دے کر سندھ پر قبضہ کیا۔
ان کے چھ حکمرانوں نے 1843ء تک حکومت کی اور سندھ میں تین ریاستیں حیدرآباد، میر پور خاص اور خیر پور قائم کیں مگر ان ریاستوں میں اتحاد نہ تھا۔ کچھ عرصہ کابل کو خراج دیتے رہے۔ پہلی افغان جنگ ( 1838ء - 1842ء ) میں حیدرآباد اور میر پور خاص سے انگریزوں کے تعلقات بگڑ گئے البتہ خیر پور نے انگریزوں کی طرفداری کی۔ 1843ء میں برطانوی فوج نے چارلس جیمر نیپئر کی زیر کمان حیدرآباد اور میر پور خاص کے تالپوروں میانی کی خونی جنگ میں شکست دے کر پورے سندھ پر قبضہ کر لیا جو آزادی پاکستان تک برقرار رہا۔